سپریم کورٹ: الیکشن ایکٹ کے سیکشن 202 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

April 29, 2018 Unknown 0 Comments

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 202 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 202 آئین کی روح کے خلاف ہے، سیکشن 202 کے مطابق ہر سیاسی جماعت 2 لاکھ روپے فیس جمع کرانے کی پابندی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایکٹ میں جماعتوں کو 2 ہزار ممبران کے شناختی کارڈ جمع کرانے کا بھی پابند کیا گیا، آئین کے تحت ہر شہری کو سیاسی جماعت بنانے کا حق حاصل ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد اس کی درخواست کو مسترد کردیا۔

0 comments: